اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان کی سیالکوٹ میں تقریر پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں امریکہ جارہا ہوں تو وہ فوڈ سیکیورٹی کے معاملے کے لیے جارہا ہوں۔عمران خان کی طرح بھیک مانگنے نہیں جارہا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ جس کتاب کا ذکر خان صاحب نے کیا ہے اسی کتاب میں یہ بھی لکھا ہے کہ محترمہ کو اپنی جان کے خطرے کے بارے میں پتہ تھا ایسی صورتحال میں اگر وہ اپنے بیٹے کو فون پر سمجھا رہی تھیں کہ اگر ایسا ہوتو کیا کرنا ہے اس میں کیا بری بات ہے؟اس کو سیاسی رنگ دینا جائز نہیں ہے ۔
عمران خان کی طرح امریکہ بھیک مانگنے نہیں جارہا:بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل

ٹیگز:
عمران خان
