گجرات :وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گجرات کے عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی مریضوں سے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیافردا فردا مریضوں کے پاس بھی گئے اور ان کی مزاج پرسی کی مزید برآں ایمرجنسی فارمیسی میں موجود انجکشنز کو چیک کیا۔پوری کوشش ہے کہ ہسپتالوں میں عام آدمی کو بہترین علاج معالجہ ملےہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی شروع کر دی ہےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مفت اوربہترین علاج پنجاب کے ہر شہری کا حق ہےہسپتالوں میں عام آدمی کو معیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے
پوری کوشش ہے کہ ہسپتالوں میں عام آدمی کو بہترین علاج و مفت ادویات ملے : حمزہ شہباز

ٹیگز:
حمزہ شہباز
