کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان کے صوبائی صدر ملک عمران اللہ کاکڑنے بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان غلام نبی مری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بی این پی کے زمہ دار کے ٹارگٹ کلنگ میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسکی پرزور مذمت اور اس کاروائی کو انتظامیہ کی مکمل ناکامی قرار دیا ہے انہوں نے بی این پی رہنما سے تعزیت اورایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ہر دکھ درد میں ساتھ دینے کا یقین دلایا۔ اس موقع پربی این پی رہنما ء ایم کیو ایم پاکستان کا دکھ کی گھڑی میں ساتھ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا اور قومی مسائل پر ساتھ چلنے کا اعادہ کیا
ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان کے ملک عمران اللہ کاکڑکا غلام نبی مری سے ٹیلیفونک رابطہ

ٹیگز:
ایم کیو ایم
