لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ سابق وزیر عظم ملک اور اداروں کے خلاف زہرافشانی کے بعد اب سازشوں کے زریعے موجودہ حکومت کو غیر مسحکم کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انکے سیاست کا دور اب ختم ہوچکا ہے جعلی خط پر ایک ہفتہ تک اور سیاست کرلیں اور بیرونی ساش پر جتنا رونا ہے رو لیں لیکن انکے ہاتھ میں اب کچھ نہیں بچا توشہ خانہ سے قیمتی بیرونی گھڑیاں ہار کلاشنکوف اور دیگر اثاثے بیس فیصد پر دبئی میں فروخت کرنے والا سابق وزیراعظم نے کرپشن کا ایک نیا ریکارڈ توڑ دیا ہے یہ کھبی دنیا اور ہمارے ملک کی تاریخ میں اسطرع کی کوئی مثال نہیں ملتی ملک کو بیرونی قرضوں میں ڈبونے اور تاریخی مہنگائی عوام پر مسلط کرنے والے سابق وزیر اعظم سے اب حساب کا وقت اگیا ہے وہ اس کے لیئے تیاری کریں۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلاول نھٹو زرداری مستقبل کا وزیر اعظم ہوگا پی پی پی نے ہمشہ اداروں کا احترام کیا ہے ہم جمہوریت کو بہترین سیاسی انتقام سمجھتے ہیں ملک میں غریب کی سیاست صرف ہم ہی کرتے ہیں سابق صدر آصف علی زرداری نے پوری اپوزیشن کو اکھٹا کرکے اپنے فہم وفراصت او ر سیاسی تدبر کے ساتھ قوم کو عمران خان سے نجات دلائی انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ کا خیر مقدم کرتا ہوں انہوں نے کچلاک کوئٹہ تاکراچی شاہراہ کو چھ روریہ کرنے کے منصوبے کے افتتاح سے ترقی کے ایک نیا سفر اغاز وگا صوبے میں ٹیکنکل یونیورسٹی کا قیام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پانچ لاکھ خندانوں کیلئے دس ارب روپے کی ملی معانت سمیت تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم کے اجراء سے صوبے میں ترقی وخوشحالی ائیگی انہوں نے کہا کہ ہماری اتحادی حکومت خالی خولی نعروں کے بجائے عملی کام کرمے پر ہقہن رکھتی ہے اب ہر کام زمین پر دیکھائی دیگی عمران خان کو عوام کے مشکلات غربت اور بے روزگاری کے خاتمے سے کوئی غرض نہیں تھی انہوں نے کہا کہ سائیکل پر سواری کی باتیں کرنے والا وزیر اعظم کے ہیلی کاپٹر پر بنی گالا سے پی ایم ہاوس آنے تک خرچہ ساڑے تین سالوں میں ایک ارب روپے آیا جو کہ ایک غریب اور ائی ایم ایف وعالمی بنک و دیگر مالیاتی اداروں کا قرضدار ملک کے عوام کو برداشت کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے وزاء نے مدینہ ریاست کے نام پر لوٹ مار کیا ان سے ایک ایک پائی کا حساب لینگے انہوں نے کہا کہ الیکشن اسی سال کرانے کی کوشش کرینگے الیکشن کمیشن نے نومبر تک وقت مانگا ہے جسمیں حلقہ بندی کے کام کو مکمل کیا جائیگا جبکہ حکومت انتخابی اصلاحات بھی کریگی جسکے لیئے ایک سال کا عرصہ کم از کم ہمیں درکار ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ صدر ملک کے صدر بنیں وہ صرف عمران خان کے ملازم کا کردار ادا نہ کریں اگر انہوں نے اپنا ائینی کردار ادا نہیں کیا تو انکے خلاف بھی تحریک اسمبلی میں پیش کی جائیگی اگر وہ اخلاقی طور پر مستعفٰی ہوجائیں تو اس سے انکی عزت برقرار رہیگی
سابق وزیر عظم سازشوں کے ذریعے موجودہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کررہے،سردارسربلند جوگیزئی

ٹیگز:
سردارسربلند جوگیزئی
