کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے نیشنل پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے،ساحل،وسائل اور لاپتہ افراد سمیت بلوچستان کے جملہ مسائل پر پارٹی کے واضح موقف کی وجہ سے لوگوں کا نیشنل پارٹی پر اعتماد بڑھ گیا اور وہ مسائل کے حل کے حوالے سے نیشنل پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات میں ایک سازش کے تحت نیشنل پارٹی کو پارلمینٹ سے دور رکھا گیا اور نام نہاد نمائندوں کو مسلط کیا گیا جس کی وجہ سے بلوچستان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،لوگ سلیکٹڈ نمائندوں سے مایوس ہوچکے ہیں،نیشنل پارٹی کے پارلمینٹ میں نہ ہونے کے باوجود لوگ جوق درجوق شمولیت کرکے کرپشن کمیشن دوغلی اور نعرہ بازی کی سیاست کرنے والوں سے بیزاری کا اظہار کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مداخلت سے پاک انتخابات ہوں تو نیشنل پارٹی حیران کن نتائج دے گی
امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ٗ رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
رحمت صالح بلوچ
