پشین (ڈیلی گرین گوادر)پشین لیویز کی کاروائی، سر خان زئی سے چوری کی گئی گاڑی 6 گھنٹے میں بر آمد 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی اور اسسٹنٹ کمشنر پشین اعجاز سرور کی ہدایت پر نائب تحصیلدار پشین عبدالغفار نوتیزی اور انچارج لیویز چوکی ڈب کراس ضیا الدین نے کاروائی کرتے ہوئے سر خان ذئی سے افطار کے وقت چوری ہونے والی گاڑی برآمد کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،مزید تفتیش جا ری ہے۔دریں اثناء اہل علاقہ، قبائلی عمائدین، انجمن تاجران اور عوامی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور پشین لیویز کو خراج تحسین پیش کی گئی ہے۔
پشین، لیویز کی کاروائی چوری کی گئی گاڑی 6 گھنٹے میں برآمد 3 ملزمان گرفتار

ٹیگز:
ملزمان گرفتار
