اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی۔وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے جہاں مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان سے حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان سے کابینہ کی تشکیل پر مشاورت بھی کی۔

