لاہور:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، سیاسی کمیٹی کی پنجاب کے بحران میں پرویز الٰہی کووزیراعلیٰ بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی جانب سے پرویز الٰہی کو باضابطہ وزیراعلیٰ بنانے کا امکان ہے۔چودھری پرویز الٰہی بنی گالہ پہنچ گئے جہاں پر ان کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہو گی۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد حکومت مشکل کا شکار ہے، حکومتی اتحادیوں کی بڑی تعداد کو اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے آفرز دی جا رہی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو علی الاعلان ماضی میں کہہ چکے ہیں کہ حکومت کو ہٹانے کے لیے چودھری پرویز الٰہی کو بڑی پیشکش دینی ہو گی۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ق لیگ کے ارکان کی تعداد 5 ہے جبکہ پنجاب میں ق لیگ کے ارکان کی تعداد 10 ہے۔
پرویز الٰہی کو حکومت کی طرف سے وزارتِ اعلیٰ پنجاب دیئے جانے کا امکان

ٹیگز:
پرویز الٰہی
