کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کمزور منصوبہ بندی اور ڈئیزائین کی خرابیوں سے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہوتی ہے جسکا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑتا ہے جسسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے کمیٹی روم میں منعقدہ کوئیٹہ پیکج اور دیگر منصوبوں کی پیش رفت کے جائیزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سنئیر صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی نور محمد دمڑ صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد خان لہڑی چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا سیکریٹری خزانہ سیکریٹری پی اینڈ ڈی اور محکمے کے دیگر آفسران بھی اجلاس میں شریک تھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ نہ وہ خود اجلاسوں اور بریفنگ میں الجھیں گے اور نہ ہی افسران کو الجھائیں گے حکومت کا کام پالیسی دینا ہے اور افسران کا کام پالیسی پر عملدرآمد اور رزلٹ دینا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ پیکج کے ڈئیزائن میں پائی جانے والی بنیادی خرابیوں کے زمہ داروں کی خلاف کاروائی کی جائے گی اگر کنسلٹنٹ اس کے زمہ دار ہیں تو ان سے بھی جواب طلبی کی جائے وزیراعلء نے کوئیٹہ پیکج میں شامل سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبوں کے پی سی ون میں ترمیم کے باعث کام روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر کام کے دوبارہ آغاز اور پی سی ون میں ترمیم کے لیے متعلقہ فورم پی ڈی ڈبلیو پی کا اجلا س آج ہی منعقد کر کے منظوری دینے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے اپنی فیصلہ کرنے کی صلاحیت کے تحت 10 منٹ کے مختصر دورانیہ کے اجلاس میں متعلقہ امور کی منظوری دی اور طویل دورانیہ کے اجلاسوں کے انعقاد کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی -وزیراعلیٰ نے دن کا بیشتر وقت سول سیکریٹریٹ میں گزارا گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیراعلیٰ چیف سیکریٹری کے دفتر گیے صوبائی وزراء بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر اہم صوبائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
کمزورمنصوبہ بندی اورڈئیزائین کی خرابیوں سے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہوتی ہے، میرعبدالقدوس بزنجو

ٹیگز:
میرعبدالقدوس بزنجو
