کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دو دھماکوں میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر یوسف ہومز میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا جہاں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے میاں، بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دو دھماکوں میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
