کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس حاجی صلاح الدین کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں حاجی غوث اللہ، حاجی زرین، شاہ زمان، حاجی علاؤالدین، بخت محمد، نظر جان، شفیق خا ن،محمد شفیق کاکڑ،محمود خان،حاجی محمد یعقوب،نصرالمن اللہ،محمد قسیم خان حاجی امان اللہ سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے 15ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں چمن چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ہاشم اورانکی کابینہ کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا اور حاجی رحمت اللہ پہلوان چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا نیا صدر،حاجی صلاح الدین کو سینئر نائب صدرنظرجان کو نائب صدرمنتخب کرلیاگیاجبکہ محمد عمیر کو جنرل سیکرٹری کے عہدے پر برقرار رکھا گیا۔ چمن چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر حاجی رحمت اللہ پہلوان نے کہا کہ چیمبرکے عہدیداروں نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھر پورکوشش کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صلاح الدین،حاجی غوث اللہ اوردیگر نے کہا کہ ستمبر2021ء کو چمن چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے بعدتاحال سابق صدر اجلاس بلانے میں ناکام رہے اورانکی کارکردگی بھی غیر تسلی بخش رہی جس کے بعدا نکے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی۔ اجلاس سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدرحاجی جمال الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نومنتخب صدراوردیگرعہدیدارتاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروء کارلائیں گے انہوں نے غیرجانبدا ررہنے پر جنرل سیکرٹری کی کارکردگی کی تعریف کی۔ اجلاس سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدرانجینئر دارو خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن چیمبر کے موجودہ صدر نے پانچ ماہ 20روز کے دوران ایک اجلاس تک طلب نہیں کیا جس سے انکی نااہلی ثابت ہوتی ہے۔انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ایف ایف سی سی آئی کے نومنتخب آفس بیرئیر کے اعلان کی اجازت دیدی گئی ہے جس پرانہوں نے حاجی جمال الدین کو ہارپہناکر مبارکباد دی اوراس فیصلے کو بلوچستان کیلئے خوش آئند قراردیا۔
چیمبر آف کامرس کے انتخابات کے بعدتاحال سابق صدر اجلاس بلانے میں ناکام رہے، حاجی صلاح الدین

ٹیگز:
حاجی صلاح الدین
