کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر جمعہ کو بھی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی،شہر میں فرنٹیر کور،پولیس اور اے ٹی ایف کے مسلح دستے گشت کرتے رہے جبکہ نماز جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے صوبائی وزیردخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اس پراطمینان کا اظہارکیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں جمعہ کو دوسرے روز بھی دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ رہی شہر کے مختلف علاقوں میں فرنٹیر کور،پولیس اوراے ٹی ایف کے مسلح دستے گشت کرتے رہے جبکہ پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگاکر مشکوک گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی تلاشی کاکام بھی جاری رکھا نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے مساجد،امام بارگاہوں کے باہر پولیس اور ایف سی کے مسلح اہلکارتعینات کئے گئے تھے جو نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والے افرا کی جامہ تلاشی لیکراندرجانے کی اجازت دے رہے تھے اسی طرح حساس عمارتوں اور رش والی جگہوں پر سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار تعینات کئے گئے تھ جنہیں مشکوک افراد اور اشیاء پر کڑی نظررکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ دریں اثناء صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کوئٹہ شہر کے علاقے قندھاری بازار،باچاخان چوک،لیاقت بازار،پرنس،جناح روڈ اور منان چوک سمیت دیگر علاقوں کو دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک بھر میں 70ہزار افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے،سیکورٹی تھریٹس ہروقت موجود رہتے ہیں حکومت اور سیکورٹی ادارے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں عوام اپنے روز مرہ زندگی اطمینان سے گزارے فورسز کے جوان انکے تحفظ کیلئے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے،تجارتی مراکز سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے ہے امن اومان کا قیام حکومت کی ذمے داری ہے جس سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ امن دشمنوں کی ہرسازش کو ناکام بنانے کے لئے موثر اور مضبوط پالیسیوں پر عمل پیراہے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک افرا داوراشیاء پر کڑی نظررکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کے بارے میں فوری طور پر پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں۔
سیکورٹی تھریٹس ہروقت موجود رہتے ہیں حکومت اور سیکورٹی ادارے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں،صوبائی وزیرداخلہ

ٹیگز:
صوبائی وزیرداخلہ
