کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر پی ٹی آئی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتیں آئینی و قانونی طریقے سے سیاست کر رہی ہیں ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑیں ایسا واقعہ دوبارہ رونما ہوا تو پارٹی قیادت کی کال پر سخت کاروائی اور گورنر ہاؤس کوئٹہ جانے سے بھی گریز نہیں کریں گے،یہ بات انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور انکے بلوئیوں نے سندھ ہاؤس پر حملہ کر کے تصادم کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جس کی بھر پور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں عمران خان اور انکے چند اراکین شکست خوردہ ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے وہ پرتشدد اقدامات کر رہے ہیں لیکن ہم پر امن سیاسی جماعت ہیں اور اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے عمران نیازی کی بے ساکھیاں اب ختم ہوگئی ہیں حکومت چاہتی ہے کہ ہم صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑیں لیکن پیپلز پارٹی کے ورکرز کسی بھی صورت تشدد کی طرف نہیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے اور وزیراعظم فوری طور پر استعفیٰ دیں اگر دوبارہ ایسے اقدامات ہوئے تو ہم گورنر ہاؤس کے گھیراؤ سمیت دیگر پارٹی قیادت کی کال پر بھر پور احتجاج کریں گے
پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتیں آئینی و قانونی طریقے سے سیاست کر رہی ہیں،میر چنگیز جمالی

ٹیگز:
میر چنگیز جمالی
