کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ لیویز اور پولیس کی امن امان کے قیام کیلئے دی جانے اوالی قربانیاں ناقابل فراموش ہے لیویز اور پولیس فورس کے جوانوں نے امن وامان کے قیام کیلئے اپنے جانوں کے نظرانے پیش کرکے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہراول دسے کاکردار ادا کیا ہے سبی کے علاقے سانگان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے شہداء کے غمزادخاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع زیارت کے لیویز اور پولیس کے بہترین کارگردگی پر اُن میں نقدی رقم تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب اور اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سانگان میں ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کی جانب سے فورسز کے قافلے پر پیچھے پیٹ وار کرنے کی شدید الفاظ میں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دشتگرد اس قسم کے بزدلانہ کارروائیاں کر کے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ہمارے بہادر جوانوں نے بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث شرپسند کا کمرتوڑ دیا ہے اب یہ مھٹی بھر دہشت گرد فورسز اور نہتے عوام پر چھپکے سے وار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت، سیکورٹی ادارے اور عوام ایک پیج پر ہے صوبے میں سے جلد یہ مھٹی دہشت گردوں کا ملکر خاتمہ کرینگے سنیئر صوبائی وزیر نے دہشت حملے میں شہید ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے دریں اثناء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سنجاوی میں ضلع زیارت لیویز اور پولیس میں بہترین کاردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ان میں نقد انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امن وامان کے قیام کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،بدامنی پھیلانے والوں کی ہمارے معاشرے میں کوئی جگہ نہیں دہشت گردی کرنے والے اور چوری چکاری کرنے والے اپنے مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے صوبے میں امن وامان خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی انتظامیہ عوام کے ساتھ ہے انتظامیہ اور عوام ایک پیج پر ہوں گے تو ہمارے معاشرے سے جلد ہی جرائم کا خاتمہ ہوگا پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اس ملک نے ہمیں سب کچھ دیا ہے اس ملک کے ہم پر عظیم احسانات ہے اس ملک کی ترقی اور سلامتی کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب پر لازم ہے کہ انہوں نے لیویز اور پولیس کے جوانوں پر زوردیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور لگن سے ادا کریں کیونکہ جب ملک ترقی یافتہ اور بدامنی سے پاک ہوگا تو ہم سب خوشحال اور پرسکون زندگی گزارسکیں گے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ نے پولیس اور لیویز کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ان میں نقد رقوم تقسیم کیا۔
سیکورٹی ادارے اورعوام ایک پیج پر ہے، نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
نورمحمد دمڑ
