چاغی(ڈیلی گرین گوادر) برابچہ سے پوستی جانے والی مسافر گاڑی الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے،ہسپتال ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ سے پوستی جانے والی گاڑی الٹ گئی،گاڑی حسب معمول سواریوں کو لیکربرابچہ سے پوستی جارہی تھی کہ راستے میں الٹ گئی گاڑی میں سوار دو بچیوں سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ جمیلہ، طاہرہ،محمد رمضان، سید گل،بصرہ، طیبہ سمیت 9 افراد شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا، مزیدکاروائی جا ری ہے۔
چاغی، مسافرگاڑی الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی

ٹیگز:
چاغی
