نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی میر حاجی محمد ہاشم نوتیزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں بلوچ طلبہ پر پولیس کی جانب سے تشدد انتہائی افسوسناک ہے جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہوں، پر امن احتجاج کرنا طلبہ کا آئینی حق ہے، بلوچ طلباء کی جانب سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے قائداعظم یونیورسٹی کے طالبعلم حفیظ بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف پرامن مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس پر پولیس نے دھاوا بول کر شرکاء پر بدترین تشدد کیا جسکے نتیجے میں درجنوں نہتے طالبعلم زخمی ہوئے جبکہ کئی طلباء کو گرفتار کیا گیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی سہولیات کی عدم دستیابی و مخدوش صورتحال کے باعث بلوچ طلباء تعلیم کی حصول کیلئے دوسرے صوبوں کا رخ کرتے ہیں لیکن وہاں پر بھی وہ متعصب رویے کی بھینٹ چڑھ تشدد کا نشانہ بن جاتے ہے۔
اسلام آباد میں بلوچ طلبہ پر پولیس کی جانب سے تشدد انتہائی افسوسناک ہے، ہاشم نوتیزئی

ٹیگز:
ہاشم نوتیزئی
