اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کی سینئر رہنما ء درچین مری نے بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ کلچر ڈے منانے کا مقصد اپنی پہچان کو زندہ رکھنا ہے کلچر ثقافت انسانیت، ہمدردی، بھائی چارہ نگ و ناموس غیرت اور قوموں کی تاریخ کا پتا بتا دیتی ہے زندہ قومیں ہمیشہ اپنی مذہبی اور قومی تہوار کو پورے جوش و خروش اور جزبے کے ساتھ مناتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے اپنی ثقافت کو بھولا دیا وہ زوال کے شکار ہوگئے، ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور پاکستان ایک گلدستے کی مانند ہے اس دھرتی میں بسنے والے تمام اقوام اس گلدستے کیخوبصورت پھول ہیں بلوچ ایک محب وطن قوم ہے جن کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے وطن سے محبت اور وفاداری ہر بلوچ کے خون میں شامل ہے، محترمہ درچین مری نے ملک پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے بہادر، وفادار، محب وطن اور محنت کش بلوچ بھائیوں اور بہنوں کو بلوچ کلچر ڈے کی مبارکباد دی ہے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کی حفاظت فرمائے ترقی و خوشحالی اور امن و امان کا گہوارہ بنائے اللہ تعالیٰ ہم سب کی حامی و ناصر ہو۔
کلچر ڈے منانے کا مقصد اپنی پہچان کو زندہ رکھنا ہے،درچین مری

ٹیگز:
درچین مری
