مالک نے اونٹنی بیچ دی تھی،کچھ عرصہ بعد آمنا سامنا ہوا توجانورمالک کے ساتھ لپٹ کر رونے لگ گئی،ویڈیووائرل
سعودی عرب میں اپنے سابق مالک کے ساتھ اونٹنی کے پیار اور وفاداری کی وڈیو سوشل میڈیا پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی اونٹنی نے اپنے سابق مالک کو دیکھا وہ بے قرار ہو گئی اوراس سے چمٹ گئی لوگوں نے اونٹنی کو ہٹانے کی ہر ممکن کوشش کی مگر وہ سابق مالک سے چمٹی رہی۔اس کی آنکھیں آبدیدہ تھیں۔یاد رہے کہ کئی عرب ملکوں میں اونٹوں کی بڑی اہمیت ہے۔ عرب صدیوں سے اسے صحرا کے جہاز کا نام دیے ہوئے ہیں۔
سعودی عرب،فروخت ہونے والی اونٹی سابق مالک کو دیکھ کر آبدیدہ ویڈیووائرل

ٹیگز:
سعودی
