کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر میں زیتون کے پھل اور تیل کو پراسس کرنے کے جدید مرکز کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زیتون کی اتنی بڑی آمدن نہ صرف ملکی معیشت کیلئے بلکہ صوبے کے معاشی استحکام کیلئے بھی بڑا قدم ہے انہوں نے کہا کہ زراعت اور ریسرچ کے تمام ثمرات صوبے کے غریب کسانوں تک پہنچانا آولین شرط ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ موجودہ حکومت کے عملی اقدامات کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ پہلی مرتبہ بلوچستان بھر سے زمینداروں کو تین ماہ کی تربیت فراہم کرنے کیلئے اٹلی بھیجے جائیں گے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز بلوچستان ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر میں زیتون کے پھل اور تیل کو پراسس کرنے کے جدید مرکز کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. گورنر بلوچستان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دو ارب روپے کی مالیت کے منصوبے سے صوبہ بلوچستان کے زمینداروں کو مشنیری اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اسکے بعد چار ارب روپے کی لاگت کا دوسرا منصوبہ بھی آرہا ہے جس میں کاشت کاروں کو تین ماہ کی تربیت بھی دی جائے گی. دونوں منصوبوں کا آغاز بلوچستان سے کیا جارہا یے۔ زیتون تیل کو پراسس کرنے کے پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر چیرمین پاکستان ایگریکلچرل کونسل ڈاکٹر غلام علی، عالمی ادارہ ایف اے او کے نمائندے ولید مہدی، محترمہ صباء، پاک آئل سیڈز ڈیپارٹمنٹ کے ایم ڈی ڈاکٹر خیر محمد کاکڑ، ڈاکٹر ندیم صادق اور ڈائریکٹر ریسرچ جاوید ترین بھی موجود تھے. شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے متعدد اضلاع زیتون کی کاشت کیلئے موزوں ہیں اور یہ بات باعث مسرت ہے کہ زیتون کی ستر فیصد زاہد پیدوار یہاں سے ہوگی. انہوں نے کہا کہ سردست بلوچستان میں تیس فیصد زیتون تیل نکالا جارہا ہے اور زیتون تیل اس وقت تین ہزار فی لیٹر فروخت ہوتا یے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ جو بھی منصوبہ مفاد خلق کیلئے ہو اسی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے میری خدمات ہر وقت حاضر ہیں. بلوچستان پبلک سیکٹر کی پانچ مختلف یونیورسٹیوں کیلئے پانچ سو ایکڑ پر زیتون کے باغات لگانا ایک خوش آئند اقدام ہے. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے چھ ارب روپے کے منصوبوں میں سے پچاس فیصد بلوچستان کیلئے ہے جو ایک بہترین آغاز ہے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبہ کے زمینداروں کی رہنمائی، معاونت اور انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی فراہم کرنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی بدبختی ہے کہ ماضی میں مناسب منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے ہم اپنے دستیاب وسائل سے خاطر خواہ استفادہ نہ کر سکے حالانکہ بلوچستان زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے روشن امکانات موجود ہیں. قبل ازیں گورنر بلوچستان نے بلوچستان ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر میں زیتون کے پھل اور تیل کو پراسس کرنے کے جدید مرکز کا افتتاح کر دیا. افتتاحی تقریب کے آخر میں گورنر بلوچستان نے منتظمین اور ماہرین میں یادگاری شیلڈز تقسیم کئے اور بلوچستان ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر کے احاطے میں لگایا گیا زیتون باغ کا معائنہ بھی کیا۔
بلوچستان کے زمینداروں کو مشینری اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی،گورنر بلوچستان

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
