کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کسٹمز حکام نے کوئٹہ میں کروڑوں روپے مالیت کے 20 ہزار کلو گرام یوریا کھاد اسمگل کرنے کو شش ناکام بنادی ہے۔
حکام کے مطابق کسٹمز چیک پوسٹ درخشاں پر کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، کارروائی کے دوران 12 ٹرکوں میں 20 ہزار کلوگرام یوریا کی بوریاں برآمد کرلی گئی ہے جس کی مالیت 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔ترجمان کے مطابق یوریاکھاد کو خفیہ طور پر نائٹرو فاس کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھی، حکام نے ٹریک ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

