ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)سابق گورنر پنجاب و سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ریاست مدینہ کے قیام کا دعویٰ کرکے قوم میں تبدیلی کی نئی لہر پھونک دی تین سال گزرنے کے باوجود ریاست مدینہ تو نہ بن پایا البتہ پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی بیروزگاری اور بحران در بحران سے قوم کی کمر ضرور ٹوٹ چکی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے حکومت کی نیت ٹھیک نہیں تحریک انصاف حکومت نے قوم کو مایوس کر دیا ڈیرہ اللہ یار آمد پر چیف آف ممل فیض محمد کھوسہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ذوالفقار خان کھوسہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ دیرینہ ہے تاہم مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نئے صوبے کے قیام پر سنجیدہ نہیں سیکریٹریٹ کا قیام محرومیاں کا ازالہ نہیں کر سکتا مساوی حقوق دینا ہونگے اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پیپلزپارٹی کے رہنماء سردار دوست محمد کھوسہ بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ جب حکومت کی نیت ٹھیک نہ ہو تو کوئی بھی نظام نافذ کیا جائے بہتری نہیں آسکتی صدارتی نظام کا ماضی میں بھی تجربہ کیا گیا اسکے نتائج بھی سامنے ہیں پارلیمان کو غیر موثر کرکے فرد واحد کے ہاتھ مضبوط کرنے کے منفی نتائج برآمد ہونگے حکومت جب تک چھوٹے صوبوں کو مساوی حقوق نہیں دے گی محرومیاں ختم نہیں ہوسکتیں بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہمیشہ ناانصافیاں کی گئیں چھوٹے صوبوں کے عوام کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر پرامن جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے سردار ذوالفقار خان کھوسہ نے پیپلزپارٹی کے مستقبل بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کو شہید کرکے پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگایا گیا اب تیسری نسل بلاول بھٹو زرداری پارٹی کو سنبھال کر چاروں صوبوں میں جس طرح متحرک ہیں اسکے مستقبل قریب میں اہم نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
تحریک انصاف نے ریاست مدینہ کے قیام کا دعویٰ کرکے قوم میں تبدیلی کی نئی لہر پھونک دی، سردار ذوالفقار کھوسہ

ٹیگز:
سردار ذوالفقار کھوسہ
