کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ رہی ہیں جس کیلئے مختلف سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم کھوسہ کی صدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمنٹرین اور دیگر رہنماؤں پر مشترکہ اجلاس ہوا. اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اب تک کیے گئے انتظامات اور پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، سینیٹر سعیدالحسن مندوخیل، صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو، راحیلہ حمیدخان درانی، میر شعیب نوشیروانی، حاجی برکت رند، زریں خان مگسی، حاجی محمدخان لہڑی، نسیم الرحمٰن ملاخیل، زرک خان مندوخیل، وزیراعظم یوتھ افیئرز کوآرڈینٹر حیدر خان اچکزئی، میر ایڈووکیٹ عطاء اللہ لانگو، یونس بلوچ، محمد انورنسیم کاسی اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ شرکاء نے پارٹی کے الیکشن کیمپئن کے منصوبوں، ووٹروں تک رسائی کے اقدامات اور انتخابات میں مضبوط کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے وسائل کی تقسیم پر غور کیا۔ پارلیمانی لیڈر میر سلیم کھوسہ نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کو یقین ہے کہ اس کا ترقیاتی ایجنڈا، جو عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی خوشحالی کو ترجیح دیتا ہے، ووٹرز کے ساتھ گونجے گا اور عوامی ووٹوں میں بدل جائیگا۔ دھیرے دھیرے انتخابی مہم تیز ہو رہی ہے کوئٹہ کے لوگ مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں سے ان کی حمایت کیلئے موثر انتظامات اور بھرپور سرگرمیوں کی توقع کر سکتے ہیں۔ بعدازاں میر سلیم کھوسہ کی قیادت تمام پارلیمنٹرینز اور بلدیاتی انتخابات کیلئے تشکیل دینے والی کمیٹی کے ممبران گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے ملے اور ان کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا.۔
انتخابی مہم تیز ہو رہی ہے کوئٹہ کے لوگ مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں سے ان کی حمایت کیلئے موثر انتظامات اور بھرپور سرگرمیوں کی توقع کر سکتے ہیں، میر سلیم کھوسہ

ٹیگز:
میر سلیم کھوسہ
