کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان میں کو روناوائرس کا شکار ایک مریض جاں بحق جبکہ 1کیس رپورٹ ہو نے کے بعد متا ثرین کی تعداد 33658ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے4اضلا ع سے کوروناوائرس کے281ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1شخص میں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ128افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار1مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33256ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد35ہے جن میں سے1ہسپتال میں زیر علاج ہیں جس کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح0.36فیصدریکارڈ کی گئی۔
بلو چستان میں کوروناوائرس کا شکار ایک مریض جاں بحق جبکہ 1 کیس رپورٹ

ٹیگز:
کوروناوائرس
