وڈھ (ڈیلی گرین گوادر)سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ کا دورہ کیا۔منگل کو سیکرٹری صحت نور الحق بلوچ نے ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر نصیر احمد بلوچ ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر محمد رفیق مینگل ڈاکٹر عبدالرؤف بلوچ کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اس موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ کے ایم ایس ڈاکٹر سیف الرحمان مینگل نے سیکرٹری صحت کو ہسپتال کے مسائل پر مکمل بریفنگ دی۔اس موقع پر سیکرٹری صحت نور الحق بلو چ نے کہا کہ کوشش ہے ہسپتال کے مسائل فوری حل کئے جائیں انہوں نے کہاکہ وڈھ میں ٹراما سینٹر قائم کر نے کیلئے کوششیں جاری ہیں ٹراما سینٹر کے زمین کے لئے رابطہ کیا گیا ہے انشاء اللہ تعالی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے اور بہت جلد ٹراما سینٹر پر کام شروع کیا جائے گا
سیکرٹری صحت نورالحق بلوچ کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وڈھ کا دورہ

ٹیگز:
نورالحق بلوچ
