کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہاہے، پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر موجود ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ساٸنس کالج کے سامنے بم دھماکہ کے 15 زخمی افراد کے نام*1. محمد ادریس ولد زربت خان2. مصور ولد ولی جان3.نور محمد ولد فدا خان4.ثنا۶ اللہ ولد محمد اکرم5.حبیب اللہ ولد محمد 6.محمد رمضان ولد محمد صادق7.ظہور احمد ولد دوست محمد8.محمد فاروق ولد عبدالمنان9.بلال محمدولد زعفران 10.نقیب اللہ ولد محمد عالم11.نجیب اللہ ولد کریم خان12.عزیز اللہ ولدرحیم اللہ13.نادر ولد حیدر14.جمیل احمد ولد سرور15.عبدالہادی ولد گل محمد
ساٸنس کالج کے سامنے بم دھماکہ میں شہید افراد کا نام*1. محمد اکرم ولد خان محمد2. شرف الدین ولد نیاز محمد3.یونس آغا ولد آغا جان4.نا معلوم

