کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن میں امتحانی، انتظامی،ما لی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا با قاعدہ آغاز چیئر مین بورڈ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈ ی ایجو کیشن میں امتحانات رزلٹ کی تیا ری نمبرنگ میں میرٹ کی پامالی سمیت دیگر انتظامی اور مالی با قاعد گیوں کی شکا یات پر سیکر ٹری کا لجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجو کیشن شبیر احمد بنگلزئی کی سر براہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی جس نے با قا عدہ طورپر تحقیقات کا آغا ز کر تے ہوئے جمعرات کو بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈ یٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کے چیئر مین یوسف بلوچ کو عہدے سے ہٹا دیا اور ایسوسی ایٹ پروفیسر سعدیہ فا رو قی کو چیئر پرسن بورڈ کے عہدے کا افا ضی قلمندان تفویض کر دیا ہے سیکر ٹری تعلیم بشیر احمد بنگلزئی کی سر براہی میں قائم کی جا نے والی پانچ رکنی کمیٹی بلو چستان بورڈ میں امتحانات،رزلٹ کی تیا ری میرٹ، ڈیٹا کی ڈیجیٹلا ئز یشن، مالی بے ضا بطگیوں تکنکی مسائل کا جائز لیکر ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور اپنی رپورٹ جمع کروائے گی واضح رہے کہ کمیٹی کی تحقیقات سیکر ٹری تعلیم بشیر احمد بنگلزئی کے تبادلے کے باعث تاخیر کا شکار ہو ئی تھی تاہم بلو چستان ہائی کورٹ سے انکے تبادلے کے احکامات منسو خ ہو نے پر پانچ رکنی کمیٹی نے با قا عدہ طوپر کام شروع کر دیا ہے۔
بلو چستان بورڈ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کا آغازچیئرمین بورڈ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

ٹیگز:
بلو چستان بورڈ
