پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں خنجر کے وار سے گاڑی سوار شخص زخمی گاڑی چھین کر ملزمان فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور بس ٹرمینل ایریا میں رہزنوں نے خنجرکے زور پر گاڑی چھین لی مزاحمت کرنے پر گاڑی مالک مجید رشید کو خنجرمار کر زخمی کردیا اور گاڑی لیکر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق گاڑی میں ایرانی ڈیزل لوڈ تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے کی ہے مزیدکا روائی جا ری ہے۔
پنجگور، خنجر کے وار سے گاڑی سوار شخص زخمی گاڑی چھین کرملزمان فرار

ٹیگز:
پنجگور
