لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)کراچی کوئٹہ چلنے والی مسافر کوچ میں مبینہ طور پر ممنوعہ اشیاء کی موجود کے غرض سے کوچ کو تحویل میں لینے کے خلاف ٹرانسپوٹر نے کا کوسٹ گارڈز کے خلاف مال بردار کوچ جلا کر قومی شاہراہ بلاک کردیا ایمبولینسوں کو بھی راستہ دینے سے انکار. اتوار کے روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حب اور وندر کے درمیان واقع ناکہ کھارڑی کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر ممنوعہ اشیاء کی موجودگی کے غرض سے تحویل میں لینے کے خلاف المعمود ٹرانسپوٹر نے مال بردار کوچ کو جلا کر کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ کو بلاک کردیا قومی شاہراہ مسلسل کئی گھنٹے بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی معروف ٹرانسپورٹر نے بدمعاشی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے دوران ہڑتال ٹریفک میں پھنسے ہوئے ایمبولینس کو راستہ دینے تک انکار کردیا حادثے میں شدید زخمی بیٹے کو ہسپتال لیجانے کے لئے راستہ مانگنے والے باپ کو ٹرانسپورٹرز نے دھکے دیکر واپس کردیا راستہ نہیں ملے گا مسلسل کئی گھنٹے قومی شاہراہ بند ہونے کے بعد ڈی سی لسبیلہ اور ایس ایس پی لسبیلہ پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد قومی شاہراہ پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا تاہم بتایا جاتا ہے کوسٹ گارڈز کی جانب سے مذکورہ مشکوک کوچ کو نہ چھوڑنے پر ٹرانسپورٹر نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ موخر کردیا بالآخر مذکورہ مشکوک کوچ کو کوسٹ گارڈز کی تحویل سے آزاد کرواکے ساتھ لے گئے تاہم موقع پر موجود مسافر منشیات سے بھرا کوچ چھوڑ دیا کے نعرہ لگاتے رہے واضع رہے کہ کوئٹہ کراچی چلنے والی ان مسافر کوچوں میں چھالیہ سمیت دیگر غیرقانونی اشیاء کی مبینہ اسمگلنگ کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔
کوئٹہ کراچی کوسٹ گارڈز کے خلاف مال بردارکوچ جلا کرقومی شاہراہ بلاک

ٹیگز:
کوئٹہ
