کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی صوبے کے مسائل کواجاگراور حل کیلئے حق دوتحریک کو مزید وسعت دیکر عوام کو مشکلات سے نجات دلائیگی۔حق دو تحریک کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں۔الحمداللہ عوام کی تائید وحمایت سے جماعت اسلامی نے گوادرمیں حق دوتحریک چلائی جس میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے ساتھ دیااگر دیگر علاقوں میں بھی عوام جماعت اسلامی کے رہنماؤں وپروگرام کاساتھ دیں توانشاء اللہ مسائل اجاگر اورحل ہوگی۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی کامیابی سے کچھ قوتیں خائف ہیں اور جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں انشاء اللہ گوادر مکران ڈویژن کے عوام آئندہ بھی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور جماعت اسلامی پر اعتماد کریگی اور جماعت اسلامی بلاتفریق رنگ ونسل اور زبان مسائل کے حل کی ہر فورم پرمخلصانہ کوششیں کریگی۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے بلوچستان کے مظلوم عوام کیساتھ نہ صوبائی حکومتیں مخلص ہیں اورنہ صوبائی حکومتوں نے ساتھ دیا ہر طرف لوٹ مار،اقرباء پروری،بدعنوانی اور لسانیت وفرقہ واریت کی وجہ سے عوامی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے۔وفاق نے بلوچستان کے مظلوم عوام کو یکسر نظراندازکیا ہے صوبہ بھر میں کوئی میگاپراجیکٹ شروع کیاہے نہ موٹروے اور سی پیک کے ثمرات دینے کیلئے تیار ہیں۔صوبائی حکومتیں اور اس میں شامل جماعتیں مفادات ومراعات کے حصول میں مگن ہے۔ بلوچستان کے عوام کے سلگتے دیرینہ مسائل حل نہ کیے گیے تومظلوم عوام کی طرف سے شدید ردعمل پیدا ہوگا۔حق دو تحریک کی کامیابی،عوام کے جوق درجوق شمولیت نے بلوچستان کے مظلوم عوام کو ہمت اور حوصلہ دیاانشاء اللہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے بھی حق دوتحریکیں چلائیں گے اور حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرکے مظلوم عوام کوآئینی معاشی حقوق دلائیں گے۔ بلوچستان کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک،مسائل کے حل سے روگردانی،بدعنوانی ولوٹ مار ختم کرنے یابلاتفریق منصفانہ احتساب شروع نہ کرنے سے مسائل ومشکلات پیدا ہوگی اگر بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہ دی گئی تو انشاء اللہ جماعت اسلامی کی قیادت میں بلوچستان کے عوام سراپااحتجاج بنے گی اور حکمرانوں کوگوادرکے مسائل حل کرنے، دھرنے کے طریقے سے مسائل حل کرنے پر مجبور کریں گے۔ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔بلوچستان کے عوام حکمرانوں سے حق مانگ رہی ہے لیکن حکمران ٹھس سے مس نہیں ہورہے۔ جماعت اسلامی صوبے کے مسائل کا اجاگر اور ان کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آوازبلند کرتی رہیگی۔گوادرمکران کے عوام نے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں نئی تاریخ رقم کی۔گوادر مکران کے عوام،خواتین وطالبات انشاء اللہ ہمیشہ جماعت اسلامی کاساتھ دیگی اورجماعت اسلامی ہمیشہ مسائل کواجاگر اورحل کرنے کی بھر پور مخلصانہ کوششیں کریگی۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی کامیابی سے کچھ قوتیں خائف ہیں ، مولاناعبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
مولاناعبدالحق ہاشمی
