کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا ہوا جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے کوئٹہ کے شاہراہ اقبال پر دھماکا ہوا ہے، دھماکا کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے دوسری طرف سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے والی جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
کوئٹہ ، شاہراہ اقبال پر دھماکا 4 افراد زخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
