قلات(ڈیلی گرین گوادر) گورنر بلوچستان سید ظہور آغا قلات کادوروزہ دورہ مکمل کر کے کوئٹہ وا پس روانہ ہو گئے قبل ازیں انہوں نے شاہی محل قلات اور ہندوؤں کے تاریخی مندر کالی ماتا کا بھی دورہ کیا اپنے دورہ کے دوران انہو ں نے شاہی محل قلات کا دورہ کیا جہاں پر خان آ ف قلات کے فرزند پرنس محمد نے انکا استقبال کیا گورنر سید ظہور آغانے ملکی اور بلوچستان کے مختلف امور پر پرنس محمد سے تبادلہ خیال کیا اور مسائل کو حل کرنے یقین دہانی کرادی بعد ازاں گورنر سید ظہو ر آغا ہندوؤں کے تاریخی مندر کالی ماتا پہنچ گئے انہوں نے کالی ماتا کی مہاراج سائیں شنکر گرجی اور ہندو پنچائیت سے ان کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لیئے موقع پر احکا مات جاری کئے اس مو قع ڈپٹی کمشنر سلطان احمد بگٹی ایس پی عبدالرؤف بڑیچ اور دیگر ضلعی آفیسران اور قبائلی معتبرین بھی موجودتھے
گورنر بلوچستان قلات دوروزہ دورہ مکمل کر کے کوئٹہ روانہ

ٹیگز:
گورنر
