مرحوم انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کے والد قاضی سجاد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو رات کی تاریکی میں پرواز کرنے کا کہا گیا، موت کی تحقیقات کی جائیں۔مرحوم انسٹریکٹر پائلٹ قاضی اجمل کے والد قاضی سجاد نے بتایا کہ جیرو کاپٹر میں نائٹ فلائنگ کا بندوبست نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ قاضی اجمل نے متعلقہ ادارے کے افسر کو نائٹ فلائنگ سے متعلق بتایا تھا۔مرحوم پائلٹ کے والد نے مزید کہا کہ قاضی اجمل نے آخری کال پر کہا تھا کہ 1600 فٹ کی بلندی ہے، کچھ نظر نہیں آ رہا۔قاضی سجاد نے حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ میرے بیٹے قاضی اجمل کی موت کی تحقیقات کی جائیں۔
قاضی اجمل کو رات کی تاریکی میں پرواز کرنے کا کہا گیا ، موت کی تحقیقات کی جائیں :والد قاضی سجاد

ٹیگز:
قاضی
