کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اتوار کو یہاں نگراں صوبائی وزراء اور مشیران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ نگراں حکومت بلوچستان اپنے مینڈیٹ کے مطابق امن و امان کی بحالی اور عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کررہی ہے بلوچستان میں عرصہ دراز سے منظور شدہ زیر التواء ترقیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جاررہا ہے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے مواصلاتی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے پیکج کے تحت جاری دیگر منصوبوں کا افتتاح بھی جلد کردیا جائے گا نگراں صوبائی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کے کا اجراء کیا جس سے بائیس لاکھ سے زائد خاندانوں کو ملک کے بارہ سو اسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم آئیں، سبی، ہرنائی ریلوے سیکشن اور بولان میل بحال کی گئی صوبے میں کمپیوٹرائزڈ لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس، جانشینی سرٹیفکیٹس اور اسلحہ لائسنس کا اجراء کیا گیا بحالی امن اور عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے اجتماعی منصوبوں کی تکمیل ہماری نگراں صوبائی حکومت کی ترجیح رہی ہے دستیاب وقت میں جس قدر ہوسکا گورننس کی بہتری اور عوام کی خدمت کے لئے خلوص نیت سے کام جاری رکھیں گے نگراں صوبائی وزراء اور مشیران عوامی فلاح و بہبود کے مشن اور تفویض کردہ حکومتی ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں روز اول سے تفویض کردہ زمہ داری سے لیکر آخری روز تک بہتر کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آنے والی حکومت کے لئے درست سمت کا تعین کرکے جائیں گے اس موقع پر صوبائی وزراء اور مشیران نے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں صوبے میں بحالی امن، زیر التواء اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی بہبود کے اجتماعی منصوبوں پر عمل درآمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت کی کارکردگی مثالی رہی ہے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں صوبائی حکومت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے محدود وقت اور دستیاب وسائل میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے عوام کی فلاح کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
نگراں حکومت امن و امان کی بحالی اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کررہی ہے، نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

