ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ اللہ یار میں پولیس کارروائی کے دوران گرفتار بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے سرغنہ سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ شب کراچی سے اینٹی کار لفٹنگ سیل کے ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے بھی ڈیرہ اللہ یار پہنچ کر تحقیقات کی دوران تحقیقات ملزمان نے کروڑوں روپے مالیت کی لگڑری گاڑیاں چھیننے سمیت اہم وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے گرفتار ملزم حضور بخش زہری اور انکے ساتھیوں سے جعفرآباد اور کراچی سے آئے اے سی ایل سی پولیس ٹیم نے الگ الگ تحقیقات کی ملزمان نے تحقیقات میں سندھ اور بلوچستان میں ڈکیتی کی وارداتوں میں شامل اپنے دیگر ساتھیوں کی نشاندہی بھی کی جنکے نام پولیس نے صیغہ راز میں رکھتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرنے سمیت بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا جبکہ اس امر کا بھی اظہار کیا گیا کہ سندھ اور بلوچستان پولیس ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے اپنے صوبوں میں ایک دوسرے سے مکمل تعاون بھی کرینگی اور معلومات کا بھی تبادلہ کیا جائیگا۔
ڈیرہ اللہ یار، پولیس کے کارروائی ڈکیت گروہ کے سرغنہ گرفتار

ٹیگز:
ڈیرہ اللہ یار
