کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) مرکز اہل حدیث جامعہ سلفیہ دعوہ الحق میں نیشنل ہائی وے وموٹروے پولیس کے زیر اہتمام عظیم المثال روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد ہوا، جس سے وائس پرنسپل مولانا حزب اللہ عثمانی اور موٹروے پولیس آفیسر حارث خان نے جامعہ میں زیر تعلیم طلبہ کو ٹریفک قوانین کی اہمیت ضرورت اور شرعی حکم سے آگاہ کیا، مولانا حزب اللہ عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام میں انسانی جان کی بہت بڑی قدر ہے معصوم جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی جرم ہے، جس سے دین اسلام نے سختی سے منع کیا ہے، آپ علیہ السلام نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا لوگوں تمہارے خون اور مال کی حرمت مکہ معظمہ جیسی ہے، جان بوجھ کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں کسی بھی نقصان کا ذمہ دار ڈرائیور ہوتا ہے، اگر وہ خود مر جائے تو خودکشی اور اگر کسی کی جان کو ضائع کرتا ہے تو شرعا قتل عمد کا مرتکب ہوگا، پاکستان میں سالانہ اوسطا 30 ہزار قیمتی جانیں ٹریفک حادثات کی نذر ہوجاتے ہیں، ریاست کو چاہئے ٹریفک قوانین کے حوالے لوگوں کا آگاہی دے نیز ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو آخر میں موٹروے پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا اور مہمانوں کی تواضع کی گئی
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شرعا جرم ہے،مقررہ حد رفتار سے تجاوزکرنے میں جانی نقصان خودکشی ہے، مولانا حزب اللہ عثمانی

ٹیگز:
مولانا حزب اللہ عثمانی
