کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سرپرست مولانا قاری مہر اللہ، شیخ مولانا احمد جان مولانا مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی حاجی محمد شاہ لالا میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ مولانا سید سعداللہ آغا میت فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مولانا محمد طاہر توحیدی ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر اور دیگر نیراجپوت قبیلے کے سرکردہ شخصیت کوئٹہ کے ممتازتاجر سیاسی وسماجی رہنما محمد عمران مشتاق راجپوت کی ساتھیوں سمیت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی موجودگی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران راجپوت کی شمولیت سے جمعیت فعال اور منظم ہوگی اور موصوف عوام کی خدمت کو شعار بناکر نصب العین کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تمام اقوام کا حسین گلدستہ ہے جو اسلامی تہذیب کی امانت کو لے کر فلاح انسانیت اور ان کی خدمت کو اپنا فرض منصبی سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ شہر کے عوام کی خوشحالی اور ان کے تمام دیرینہ مسائل کا حل چاہتی ہے۔ انہوں نے عمران مشتاق راجپوت اور ان کے قبیلے کی شمولیت کو جماعت کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ سب موثر جماعت کے طور پر ابھرے گی۔جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا آئندہ جمعیت کاراستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو ان کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔
جمعیت علماء اسلام تمام اقوام کا حسین گلدستہ ہے ، مولاناعبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
مولاناعبدالرحمن رفیق
