کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بلوچستان سے محرومی کے احساس کو ختم کرنا ترجیح ہے NFC ایوارڈ کے تحت وسائل کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر ہوتی ہے لیکن ہم بلوچستان کو اضافی فنڈز فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ گورنر ہاوس کوئٹہ میں خصوصی افراد کی بحالی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ معزور افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنانا ضروری ہے۔ اس مقصد کیلئے ووکیشنل ٹریینگ سینٹرز کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہوگی۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ معزور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ انہیں ہنر مند بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اجلاس میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی۔ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدل قدوس بزنجو گورنر سید ظہور آغا۔ چیف سیکریٹری مچہر نیاز رانا اور WHO کی نمائندہ مریم ملک بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں سوشل ویلفئر ڈپارٹمنٹ کی استعداد کار کو بڑھانے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔
ہم بلوچستان کو اضافی فنڈز فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

