کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی قائدانہ صلا حیتوں کی وجہ سے پارلیمنٹ میں اپو زیشن ایک بار پھر متحد ہو گئی اور اس نے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور حکو مت کو پار لیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کر نا پڑا جو حکومت اکثریت نہیں بلکہ اقلیت میں ہے اسے حکمرانی کا کوئی حق حاصل نہیں ہے لہٰذاحکومت ا زخود مستعفی ہو اور ملک میں شاف و شفاف انتخابات کروائے جائیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ میان شہباز شریف نے ایک بار پھر اپو زیشن کو پار لیمنٹ میں اندر اکھٹا کر کے یہ ثابت کیاہے کہ وہ ملک و قو م کو بہتر انداز میں چلانے کی صلا حیت رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت کو اپنے ہی اتحادیوں کی حمایت حاصل نہیں ہے جس کی وجہ سے اسے پار لیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنا پڑا کیونکہ حکومت یہ جانتی ہے کہ اس کے پاس اکثریت بلکل بھی حاصل نہیں اور نہ ہی وہ قانون سا زی کر وا سکتی ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں اکثریت نہیں بلکہ اقلیت کی بنیاد پر ایک حکومت قائم ہے جسے نا تو عوام اور نہ ہی عوامی نمائندوں کا اعتماد حا صل ہے پار لیمنٹ کے اندر مشترکہ اپو زیشن اس وقت میاں شہباز شریف کی قیادت میں اکھٹی ہے اور عوام کی بھر پور انداز میں نمائند گی کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس اخلا قی طورپر حکمرانی کا کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی وہ اب عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے ملک و قوم کو تر قی دینے کے بجائے حکومت نے اس کے بر عکس ملک کو بحرانوں کو شکار کیا اب ملک کے تمام مسائل کا حل صرف یہ ہے کہ موجود حکومت از خود مستعفی ہو جائے اور ملک میں صاف شفاف انتخابات کروائیں جا ئیں جن کے تحت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو نے والی پارلیمنٹ ملک پر حکمرانی کرے اور عوامی مسائل حل کرے۔
حکومت کو اپنے ہی اتحادیوں کی حمایت حاصل نہیں، جمال شاہ کاکڑ

ٹیگز:
جمال شاہ کاکڑ
