کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے جا ری کر دہ مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں سمیت اقلیتوں پر مودی کے مظالم نے بھارت کو شیشے کا گھر بنا دیاپاکستان پیپلز پارٹی مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق ِ خودارادیت ملنے تک سکھ کا سانس نہیں لے گی،بھارت سے کشمیر کی آزادی شہید بھٹو کا خواب تھا جو جلد شرمندہ تعبیر ہوگاانہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں کوئی دو رائے نہیں ہیں مسئلہ کشمیر کا حل مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہر سطح پر اخلاقی اور سیاسی حمایت کرتے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ حق ِ خود ارادیت کی جدوجہد کے شہداء اور کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائی گی،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی، شہید بھٹو، شہید بی بی، صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو دوٹوک انداز میں اٹھایا۔
پاکستان پیپلزپارٹی مقبوضہ کشمیر کی عوام کو حق ِخودارادیت ملنے تک سکھ کا سانس نہیں لے گی،میر چنگیزجمالی

ٹیگز:
میر چنگیز جمالی
