کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) ترجمان حکومت بلو چستان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان ہیں پارلیمانی لیڈز کی تقرری غیر آئینی غیر قانونی ہے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرینگے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی بلوچستان کو پارٹی اراکین کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے 12 دستخطوں کی بنیاد پر پارلیمانی لیڈز تبدیلی کی درخواست میں 4 دستخط جعلی ہونے کا شبہ ہے4 اراکین کو لاپتہ قرار دیا جارہا ہے تو کل رات ان سے دستخط کیسے لئے گئے؟ انہوں نے کہاکہ دستخطوں کی چان بین کی درخواست اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کر دی گئی ہے دستخطوں کی چان بین اور قانون قائدے کو نظر انداز کرکے نیا پارلیمانی لیڈز مقرر کیا گیا ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرجام کمال ہیں پارلیمانی لیڈز کی تقرری غیرقانونی ہے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرینگے، لیا قت شاہوانی

ٹیگز:
لیا قت شاہوانی
