راولپنڈی: :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا۔ جس کے باعث پاک فوج کے سپاہی محمد قیصر شہید ہو گئے۔
دہشت گردوں کے حملے کے بعد پاک فوج کی جانب سے مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔
آج صبح ہنگو کے علاقے تھل میں دہشتگردوں کی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 26 سالہ سپاہی وقاص شہید ہو گیا تھا۔ پاک فوج نے فوری اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

