کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) ترجمان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ہم پر ارکان کو غائب کرنے کا الزام لگایا ہے جو کہ غلط ہے ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہمارے چند دوست ناراض ہیں ان کو جلد منا لیں گے ارکان کو غائب کے الزام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں شکست دیکھ کر ہم پر الزام لگائے جارہے ہیں ہمارے دوست ہمارا ساتھ دیں گے پکچر کلیئر ہے ہم دعویٰ نہیں کرتے ہیں لیکن اکثریت ہمارے دوست ہیں جو کہ ہمارا ساتھ دیں گے وزیراعظم اور اتحادی ہمارے ساتھ ہیں ناراض اراکین واپس آجائیں گے متعدد بار کہا کہ اکثریت ہمارے ساتھ ہے آج واضح ہوگیا کہ اکثریت جام کمال خان کے ساتھ ہے
آج واضح ہوگیا کہ اکثریت جام کمال خان کے ساتھ ہے ٗ لیاقت شاہوانی

ٹیگز:
لیاقت شاہوانی
