کوئٹہ (گرین گوادر نیوز)ترجما ن حکومت بلو چستان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ پی ایم سی میڈیکل سٹوڈنٹس کے جائز مطالبات کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے بلوچستان حکومت میڈیکل سٹوڈنٹس کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے میڈیکل سٹوڈنٹس کے مطالبات کے حل کیلئے کوشاں ہیں ازرائے کرم سٹوڈنٹس احتجاج ختم کریں۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں مبینہ سنگین بے ضابطگیوں کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے اسلام آباد میں 10 روز سے سٹوڈنٹس احتجاج کررہے ہیں،بلوچستان میں گزشتہ ایک ماہ سے سٹوڈنٹس وقتا فوقتا احتجاج کررہے ہیں کوئٹہ میں پھر میڈیکل سٹوڈنٹس نے احتجاج شروع کر دیا ہے سٹوڈنٹس کے دھرنا سے ٹریفک کے نظام میں تعطل اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، برائے کرم دھرنا ختم کریں۔انہوں نے کہاکہ میڈیکل سٹوڈنٹس کے انٹری ٹیسٹ میں شکایات کے متعلق پاکستان میڈیکل کمیشن کو دو مراسلے بھجوا چکے ہیں میڈیکل سٹوڈنٹس کی شکایات صرف بلوچستان ہی نہیں تقریبا پورے ملک میں رپورٹ کئے گئے ہیں
متعلقہ خبریں
بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل ہوگا
June 16, 2025
green gwadar
پاک افغان سرحد سے5 مبینہ افغان خودکش حملہ آور گرفتار
July 18, 2025
green gwadar
میر عطاء الرحمن مینگل کی شہادت افسوسناک سانحہ، حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی ،میرسرفراز بگٹی
June 22, 2025
green gwadar
