کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد سیکرٹری مالیات میرسرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ مجیب الرحمٰن ملاخیل مفتی رحمت اللہ حافظ سراج الدین حاجی قاسم خان خلجی مولانا سید سعداللہ آغا مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد نے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے اڈوں کی شدید الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے اڈوں کو ختم کرکینسل نوکو اپاہج کرنے سے بچائے، منشیات کی لعنت کے ذریعے نوجوانوں کی زندگی برباد کرنے والے انسانیت کش افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی اور غفلت ناقابل برداشت عمل ہے، کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں بااثر اور رشوت دینے والوں کے ٹھکانے سرعام منشیات فروشی کررہے ہیں۔ اس حوالے سے مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ہر عام و خاص کو معلوم ہے کہ چند بااثر اور منتھلی دینے والے سماج دشن عناصر نئی نسل کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان کے خلاف موئثر آپریشن کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ عناصر نئی نسل کومنشیات کی عادی بنا کرمعاشرتی طور پر نسل نو کو اندھیرے میں ڈال کران کا مستقبل اپاہج کررہے ہیں ایک گہری سازش کے تحت نسل نو کو تباہ وبرباد کیا جارہاہے جس کی جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ ہرگز اجازت نہیں دے گی جمعیت نے کہا ہے کہ اسلام میں جن کاموں کی شدت کے ساتھ مذمت کی گئی ہے اور جن سے منع فرمایا گیا ہے، ان میں ایک نشہ کا استعمال بھی ہے، قرآن مجید نے نہ صرف یہ کہ اس کو حرام بلکہ نا پاک قرار دیا ہے کیوں کہ انسان کا سب سے اصل جوہر اس کا اخلاق و کردار ہے، نشہ انسان کو اخلاقی پاکیزگی سے محروم کر کے گندے افعال اور ناپاک حرکتوں کا مرتکب کر تی ہے اور روحانی اور باطنی ناپاکی ظاہری ناپاکی سے بھی زیادہ انسان کے لئے مضرت رساں ہے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بھی حرام ہے ضروری ہے کہ کوئٹہ وگردنواح میں مکروہ دھندے کا خاتمہ کرکے نسل نو کو بچایا جائیاس حوالے سے ضلعی اور مقامی انتظامیہ کو سخت ایکشن لینا پڑے گا ورنہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ اس کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔
منشیات کی لعنت کے ذریعے نوجوانوں کی زندگی برباد کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، مولانا عبد الرحمن

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن
