کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی حافظ عبد الحق حقانی مفتی عبدالغفور مدنی مفتی رحمت اللہ حافظ سراج الدین حاجی ولی محمد بڑیچ ظفر اللہ کاکڑ میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مفتی نیک محمد فاروقی ناظم مالیات میر سرفراز شاہوانی حاجی صالح محمد محمد عارف شمشیر حافظ سردار محمد نورزئی مولوی سعداللہ آغا مفتی محمد ابوبکر نے اپنے بیان میں کہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یوٹرن کا ظالمانہ تسلسل ہے ہفتہ وار اضافہ اور مہنگائی غریب عوام کی کمر توڑ کرکے رکھ دی ہے انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو ظلم قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ غریب عوام پر معاشی بم گرانے کے مترادف ہے اس سے اشیاء خوردونوش کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا جس سے عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے مسلسل غلط بیانی کے ذریعے قوم کی امیدوں کاروزانہ کی بنیاد پر قتل کررہی ہے جمعیت علماء اسلام کا روز اول سے یہ موقف رہا کہ یہ کٹھ پتلیوں، بے احساسوں اور نااہلوں کی حکومت ہے اس کا بروقت خاتمہ عوام اور قوم کے مفاد میں ہوگا انہوں نے کہاکہ حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی کا ناکافی ریلیف کی عوام سے سود سمیت وصولی شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ کرونا زدہ ملک کو مزید کمزور کرنے کیلئے حکومت کی نااہلی کافی ہے جوتین سال گزر جانے کے باوجود گراؤنڈ پر کچھ نظر آتا نہیں ان اقدامات سے عوام کی زندگی آجرین ہوگی ہے مہنگائی میں ہر ہفتہ اضافہ اور بجلی، گیس، پیٹرول میں اضافہ کا سلسلہ انتہائی تشویشناک حد تک بڑھتا جارہا ہے اور سیاسی جماعتوں کی جانب پر اسرار خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے عوام خط غربت سے تیزی کیساتھ نیچے جا رہے ہیں لیکن انکی آواز نہیں سنی جارہی یہ حالات ملک کے استحکام کیلئے نقصان دہ ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ مصنوعی و سرکاری مہنگائی کے خاتمہ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے اور آشیا خورد ونوش کی قیمتوں کے بڑھنے کے اس سلسلے کو فوری روکا جائے اور واپس تین سال قبل والی قیمتوں پر لایا جائے انہوں نیکہا کیونکہ کوکنگ آئل سمیت دیگر ضروری اشیاء خوردونوش ہر غریب کے گھر کی ضرورت ہے اور بجلی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو خودکشی پر مجبور کیا ہے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یوٹرن کا ظالمانہ تسلسل ہے، مولانا عبد الرحمن

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن
