کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کفار،سیکولر طبقات نے شعائر اسلام،عورت کا پردہ،جہاد،خاندانی نظام کو ٹارگٹ بنایا ہے یورپ کا خاندانی نظام تباہ ہواہے اب وہ مسلمانوں کے خاندانی معاشرتی نظام کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے حجاب دنیا کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بلکہ عورت کا تاج زریں ہے۔ تہذیبی کشمکش کے اس دور میں مسلمان عورت پر مزید ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ دنیا میں حجاب کا کلچر عام ہو رہا ہے۔ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ اپنی تہذیب کو مغرب کے حوالے کرنا ہے یا اسوہئ رسولؐ کو اپنانا ہے۔اسلامی نظام ہی مسائل کا حل،بلوچستان کی ترقی امن وخوشحال کیلئے لازمی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان عورت کی آئیڈیل حضرت خدیجہؓ اور حضرت فاطمہؓ ایسی شخصیات ہیں۔ مغرب نے عورت کو کھلونا بنایا، اسلام نے عورت کو بلند مرتبہ پر فائزکیا۔ نظریہ پاکستان پر حملے ہو رہے ہیں، ہمارا فیملی نظام دشمنوں کے نشانے پر ہے افغان ماؤں نے حریت کی گھٹی افغانیوں کے گلے میں اتاری۔ حکمرانوں نے ہمیشہ اسلام،اسلامی نظام، ریاست مدینہ کے نام پر قوم کوباربار دھوکادیا۔ عوام الناس،بلخصوص،نوجوان،علمائے کرام اورخواتین ملکر جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی نظام قائم ہوجاجائے۔اسلامی نظام قائم ہوگا توعوام کو انصاف ملیگا ملک ترقی کریگا اور بلوچستان بھی خوشحال ہوگا ع ہم عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اقتدار دیا تو ملک کو قرآ ن و سنت کا گہوارہ بنائیں گے۔ حجاب دنیا میں شرافت کی علامت ہے۔ پردہ کبھی بھی دنیا کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بنا۔ ہم نے ان خواتین کو بھی دیکھا ہے جو اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز ہیں، مگر حجاب کرتی ہیں۔ سیکولرطبقات نے دنیامیں مسلمان عورت کو تنقید کا نشانہ بنالیاہے ہماری خواتین دلیل سے اس کا مقابلہ کررہی ہے۔دین اسلام ایک مکمل تحریک کا نام ہے جس میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے انقلابی کردار ادا کیا۔ پاکستانی خواتین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نئی نسل کی تربیت کریں اورانھیں اسلام کی زریں تاریخ سے روشناس کریں۔ حجاب کا تصور ایک پوری تہذیب کی نمائندگی کرتا ہے۔
حجاب دنیا کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بلکہ عورت کا تاج زریں ہے، عبدالحق ہاشمی

ٹیگز:
عبدالحق ہاشمی
