اسلام آباد (گرین گوادر نیوز) قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں ملوث عناصر انسانی کے دشمن ہیں تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے کوئٹہ مستونگ روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس ہےان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر انسانی کے دشمن ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں انہیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں ہونے دینگے۔
ملک دشمن عناصر صوبہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں،قاسم سوری

ٹیگز:
قاسم سوری
