کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 156واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان منعقد ہوا۔ اجلاس میں جامعہ کے ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ، رجسٹرار سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز، شعبہ جات کی کارکردگی، جائزہ رپورٹ جدید اور کارآمد تحقیقی موضوعات سمیت مختلف تعلیمی معاملات کا جائزہ لیا گیا، اسکالرز کو اعلیٰ تعلیمی ایوارڈ منتخب کرنے سمیت مختلف فیصلے کئے گئے۔اجلاس سے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ پالیسی ساز اداروں کے توسعت سے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کا تعین کرنا ناگزیر ہے اور ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے کر اعلیٰ تعلیم کے حصول کو اپنا نصب العین بنائیں۔ جو دور جدید کی ضرورتوں کا تقاضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیق وتجربات سے استفادہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ان موضوعات کو متخب کریں جو مارکیٹ سے مطابقت کے حامل اور معاشرے کی ترقی کے لئے مثبت ثابت ہوسکیں۔اور جامعہ اسکالرز کی رہنمائی و تحقیقی مواقع مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔اجلاس میں اسکالرز کے مختلف تحقیقی موضوعات و رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف تعلیمی معاملات پر مثبت رائے کا اظہار کیا گیا۔اور وائس چانسلر نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
پالیسی ساز اداروں کے توسعت سے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کا تعین کرنا ناگزیر ہے، ڈاکٹر شفیق الرحمان

ٹیگز:
ڈاکٹر شفیق الرحمان
