خضدار:خضدار کے علاقے میں وین الٹنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق نو زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بدھ کو خضدار میں انجیرہ سے خضدار آنے والی ویگن جیوا کراس پر پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں عالم خاتون، ولی محمد محمد یاسین جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے واقعہ وین کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے
خضدار کے علاقے میں وین الٹنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق نو زخمی

ٹیگز:
خضدار
