کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے شہید مولا بخش دشتی کی قومی سیاسی خدمات کو زبردست الفاظ خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید میر مولابخش دشتی نیشنلزم ترقی پسند سوچ و فکر اور بائیں بازو کے لٹریچر سے آراستہ مکمل سیاسی مفکر تھے انکی سیاست کسی بھی سیاسی کارکن کیلئے سیاسی میراث سے کم نہیں۔11 سال ہوگئے ہے لیکن ان کے شہادت سے خالی ہونے والا خلاء پر نہیں ہوسکا اور نہ ہوگا۔تاریخ ثابت کریگا کہ بلوچ سیاست کے علمبردار و روح روان کون تھے۔نیشنل پارٹی شہید مولابخش دشتی میر حاصل خان بزنجو شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی شعوری سیاست کو انقلابی لیکن سنجیدہ انداز سے آگے بڑھا رہی ہے۔کیونکہ نیشنل پارٹی کو بلوچستان اور بلوچ قوم کے موجودہ اور آئندہ کے چیلنجز کا مکمل ادارک ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کیلیے سیاسی اکابرین کی علم ودانش اور سیاسی افکار کو مضبوطی سے تھامنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کوئٹہ اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام شہید مولابخش دشتی کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی ضلعی صدر کویٹہ حاجی عطاء محمد بنگلزئی مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی ممبران مرکزی کمیٹی چیرمین محراب بلوچ میر شاوس حاصل بزنجو،صوباء ریسرچ سیکرٹری عبید لاشاری بی ایس او پجار کے ممبر مرکزی کمیٹی ڈاکٹر طارق بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ملک عبدالراحمن بنگلزئی نے بھی خطاب کیا۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی شہدا کی جماعت ہے اور پارٹی شہدا نے زات کیلیے نہیں بلکہ وطن شناخت اور نظریات کیلیے جام شہادت نوش فرمایا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے نوجوان سیاسی اکابرین کو پڑھے تحقیق کریں اور انکی لازوال جدوجہد کو تحریر میں لائیں۔ملک کے حکمرانوں نے بلوچستان اور بلوچ قوم کو پسماندہ رکھنے کیلیے ہمیشہ منفی پالیسیاں جاری رکھی تاکہ بلوچ وسائل و سرزمین پر حکومت کی جاسکے۔لیکن بلوچ دوسری طرف ایک باوقار اور خوش قسمت قوم ہے جو حکمرانوں کے تمام تر تعصب کے باوجود سیاسی اکابرین کی صورت میں عظیم درسگاہیں رکھتا ہے۔صرف ان سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ شہید مولابخش دشتی ایک عہد و تاریخ ہے۔ تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سنئیر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔ان کا صبر دانش اور علم بہت وسیع تھا۔وہ سیاسی عمل اور سیاسی بصیرت سے بھرپور رہنماء تھے جو ہر مسلے کو سیاسی انداز سے دیکھتے اور حل کرتے۔نیشنل پارٹی ان کی جدوجہد کو مشعل راہ سمجھتی ہے۔تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی گودی یاسمین لہڑی و دیگر قائدین نے کہا کہ شہید مولابخش دشتی ایک عہد و تاریخ ہے۔اور بلوچ تاریخ شہید مولابخش دشتی کی جدوجہد و خدمات کو سنہری حروف سے رقم کریگی۔اج کے دن نیشنل پارٹی عزم کرتی ہے کہ انکی شعوری سیاست کو آگے بڑھانے میں کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گی۔
شہید مولابخش دشتی عظیم سیاسی رہنماء و استاد تھے، ڈاکٹر مالک بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر مالک بلوچ
